- CPEC Latest News


Category : Urdu News   Source : PCI   Date : 02-08-2019   

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم منصوبے حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کو اگلے سال فروری تک مکمل کرلیاجاۓ گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کی تعمیر و تکمیل کے مختلف مراحل میں66 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ نیشنل ہائے وے اتھارٹی نے برہان میں تحقیق کے فروغ کے علاوہ مقامی افراد کو باہنر بنانے کےلئےہائے وے ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا ہے جبکہ مئی 2017 میں چین کی وزارت ٹرانسپورٹ اور پاکستان کی وزارت مواصلات کے مابین روڈ انجینئرنگ کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاقِ رائے کیا گیا ہے جس کے بعد چین اور نیشنل ہائے اتھارٹی مشترکہ طور پر تکنیکی تحقیق اور ٹریننگ دینے پر کام کر رہے ہیں۔