سی پیک : پاکستان اور چین کا اقتصادی تعاون، ترقی کا سبب بن رہا ہے: شیخ علاﺅلدین | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

پاکستان اور چین کا اقتصادی تعاون، ترقی کا سبب بن رہا ہے: شیخ علاﺅلدین


بشکریہ : Jang News   تاریخ : 04-08-2017   

 پاکستان اور چین کا اقتصادی تعاون، ترقی کا سبب بن رہا ہے: شیخ علاﺅلدین

پاکستان اور چین کا اقتصادی تعاون، ترقی کا سبب بن رہا ہے: شیخ علاﺅلدین


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیرصنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علاﺅالدین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور چائنہ کی مشترکہ کاوش کی بناءپر لاہور میں تیانجن پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن قائم ہونے جارہی ہے جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اورچےنی کمپنےوں کے مابےن بڑھتا ہوا تعاون پاکستان اورچےن کے اقتصادی تعاون مےں فروغ کا باعث بن رہا ہے ۔ پاکستان مےںاربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوںکو شفافےت اورتےزی سے مکمل کےا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تیانجن پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کے قیام سے ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل سیکٹر کو خصوصی فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ مہارت یافتہ طلبہ بہترین طریقے سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں گے۔ اس یونیورسٹی کے قیام کا مقصد ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل سیکٹر کیلئے بہترین سکلڈ ورک فورس تیار کرنا ہے۔ اس طرح نوجوان نسل کی جدید ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن تک رسائی بھی ممکن ہو گی۔اوراس یونیورسٹی کے طالبعلم دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں گے۔