سی پیک : اورنج لائن ٹرین پیکج ٹو کا تعمیراتی کام تیز کر دیاگیا: خواجہ احمد حسان | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

اورنج لائن ٹرین پیکج ٹو کا تعمیراتی کام تیز کر دیاگیا: خواجہ احمد حسان


بشکریہ : Nawai Waqt   تاریخ : 08-08-2017   

 اورنج لائن ٹرین پیکج ٹو کا تعمیراتی کام تیز کر دیاگیا: خواجہ احمد حسان

اورنج لائن ٹرین پیکج ٹو کا تعمیراتی کام تیز کر دیاگیا: خواجہ احمد حسان


لاہور ( سپیشل رپورٹر) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایاہے کہ علی ٹاﺅن سے چوبرجی تک اورنج لائن میٹرو ٹرین پیکج ٹو کا تعمیراتی کام تیز کر دیا گیا ہے ‘نو سٹیشنوں کا گر ے سٹرکچر تیار کر کے الیکٹریکل و مکینیکل ورکس کے لئے چینی کنٹریکٹر سی آرنورنکو کے حوالے کیا جا چکاہے جبکہ باقی چار سٹیشنوں کا گرے سٹرکچر بھی ماہ رواں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس حصے میںٹرین کے بالائے زمین ٹریک کی تعمیر کے لئے30میٹر لمبے‘5.5میٹر چوڑے اور 216ٹن وزنی806یو ٹب گرڈرز مقامی طور پر تیار کئے جا رہے ہیں‘ ابھی تک 150 یو ٹب گرڈرز تیار کئے جا چکے ہیں جن پر ٹرین کی پٹری بچھائی جائے گی ۔ ان کی تنصیب شروع ہونے کے بعدزمین سے 40فٹ بلندی پر تعمیر کئے جانے والے میٹر و ٹرین کے راستے کی شکل واضح ہونا شروع ہوجائے گی ۔ سٹیم کیورنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے 14اگست سے روزانہ 9یوٹب گرڈر تیار کئے جائیں گے۔

اور 15ستمبر تک انہیں نصب کر کے ٹرین کے لئے چار کلو میٹر طویل بالا ئے زمین راستہ تعمیر کر لیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز یو ٹب گرڈرز کی تیار ی کا جائزہ لینے کے لئے رائے ونڈروڈ پر بنائی جانے والی کاسٹنگ گارڈ‘ٹرین کھڑی کرنے کے لئے بنائے جانے والی سٹیبلنگ یارڈ اورملتان روڈپر زیر تعمیر سبزہ زار میٹروٹرین سٹیشن کے معائنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ‘جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ اوردیگر متعلقہ افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو کے نمائندے بھی موجود تھے۔خواجہ احمد حسان نے کہا کہ میٹر ٹرین پراجیکٹ پرفاسٹ ٹریک پر کام کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے مختصر ٹائم لائنز مقر ر کر کے منصوبے کو ایک چیلنج کے طور پر مکمل کیا جا رہا ہے ۔