سی پیک : آزادانہ تجارتی معاہدہ پر پاک چین مذاکرات 14ستمبر کو بیجنگ میں ہونگے | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

آزادانہ تجارتی معاہدہ پر پاک چین مذاکرات 14ستمبر کو بیجنگ میں ہونگے


بشکریہ : Nawai Waqt   تاریخ : 11-09-2017   

 آزادانہ تجارتی معاہدہ پر پاک چین مذاکرات 14ستمبر کو بیجنگ میں ہونگے

آزادانہ تجارتی معاہدہ پر پاک چین مذاکرات 14ستمبر کو بیجنگ میں ہونگے


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی سمجھوتے کے مرحلہ دوم اور موجودہ ایف ٹی اے کو زیادہ م¶ثر بنانے کی بات چیت کے لئے سیکرٹری تجارت کی سربراہی میں ٹیم چین جائے گی۔ دونوں ممالک کے مذاکرات 14 اور 15 ستمبر کو بیجنگ میں ہوں گے۔ پاک چین موجودہ ایف ٹی اے کا توازن چین کے حق میں ہے اور پاکستان کے برآمد کنندگان مختلف وجوہات کی بناءپر اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکے۔ پاکستان ایف ٹی اے ٹو سے قبل موجودہ انتظام کے تحت ہی پاکستانی مصنوعات کی چینی مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔ اس وقت ایف بی ٹی کے تحت پاکستانی برآمدات کو جو رعایات دی گئی ہیں وہ ایف ٹی اے کے بغیر ہی چین کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک کو حاصل نہیں۔ اس لئے پاکستان اپنی مصنوعات پر ڈیوٹیز میں کمی کا خواہاں ہے جس کے بعد ہی چین کے ساتھ ایف ٹی اے کے مرحلہ دوم پر مذاکرات میں پیشرفت ہو سکے گی۔