سی پیک : سی پیک کا بے مثال منصوبہ خطہ میں ترقی کا ضامن ہے: رانا اقبال خان | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

سی پیک کا بے مثال منصوبہ خطہ میں ترقی کا ضامن ہے: رانا اقبال خان


بشکریہ : Nawai Waqt   تاریخ : 12-09-2017   

سی پیک کا بے مثال منصوبہ خطہ میں ترقی کا ضامن ہے: رانا اقبال خان

سی پیک کا بے مثال منصوبہ خطہ میں ترقی کا ضامن ہے: رانا اقبال خان


لاہور (کامرس رپورٹر+خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمدا قبال خاں نے کہا ہے کہ حکومت انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان کا مقام بلند کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ پاکستان چین کو اپنا بہترین دوست تصور کرتا ہے ۔چین سے تعلقات پر فخر ہے۔دونوں ممالک کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے۔ 46بلین ڈالر سے CPECکا بے مثال منصوبہ خطہ میں ترقی کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر نے لاہور ایکسپو سینٹر میں پاک چائنہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام الیکٹریکل اینڈ مکینیکل مشینری ایکسپو 2017کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایکسپو سینٹر میں سپیکر نے آٹو موبائلز انفرمیشن ٹیکنالوجی اور فوڈ انڈسٹری سے متعلق سٹالز کا دورہ کیا اس موقع پر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ الیکٹریکل اور مکینکل مشینری ایکسپو 2017جیسے پروگرامزکے انعقاد سے صنعت کاروں اور کاروباری حضرات میں مقابلہ کا رحجان پیدا ہوگا۔