سی پیک : گوادر میں مقامی افراد کوروز گا ر اور اسلامی بینکاری کو فروغ دیں گے : صدر نیشنل بینک | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

گوادر میں مقامی افراد کوروز گا ر اور اسلامی بینکاری کو فروغ دیں گے : صدر نیشنل بینک


بشکریہ : Nawai Wat   تاریخ : 13-09-2017   

گوادر میں مقامی افراد کوروز گا ر اور اسلامی بینکاری کو فروغ دیں گے : صدر نیشنل بینک

گوادر میں مقامی افراد کوروز گا ر اور اسلامی بینکاری کو فروغ دیں گے : صدر نیشنل بینک


کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعید احمد نے گوادر ریجن کا دورہ کیا اور سی پیک کے تناظر میں کاروباری سرگرمیوں پر اسٹرٹیجک توجہ اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے فعال کردار کی ادائیگی کے لیے مواقع کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں ممتاز کاروباری حضرات سے ملاقات کی اور گوادر چیمبر آف کامرس کے اراکین سے بھی خطاب کیا۔ نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ ملک کے معاشی مستقبل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے گوادر تیزی سے ابھر رہا ہے اور علاقہ میں اہم مقام رکھتا ہے۔ گوادار کے دورے کے دوران این بی پی کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرنے ایک ٹاو¿ن ہال میٹنگ سے بھی خطاب کیا جس میں ریجن کی تمام شاخوں کے منیجرز اور دیگر مقامی سینئرایگزیکٹوزنے شرکت کی۔ ریجن میں یہ این بی پی کے کسی بھی صدر کا پہلا دورہ تھا جس پر کاروباری کمیونٹی اور عملے نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نے زور دے کر کہا کہ گوادر ریجن میں این بی پی کے ملازمین کو ماہی گیری ، زراعت اور دیگر شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے لازماً کوشش کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہی گیری کی سہولتوں میں اضافہ کر کے اور ماہی گیروں ، کھجوروں کے کاشتکاروں اور دیگر سیکٹرزکومالی اعانت فراہم کر کے ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ گوادر میں رہائش پذیر قابل اور مستحق امید واروں کو نیشنل بینک میں ملازمت کے لیے ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے گوادر چیمبر آف کامرس کے اعلیٰ عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ قابل عمل رپورٹیں جمع کرائیں تاکہ انہیں نیشنل بینک کی جانب سے مالی اعانت فراہم کی جا سکے۔ نیشنل بینک گوادر کی مدد کے لیے فعال کردار ادا کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے تاکہ وہ اپنی گنجائش کے مطابق زیادہ سے زیادہ معاشی ترقی کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ گوادر ترقی کرے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستان فوج کی جانب سے تحفظ کے ساتھ ترقیاتی اتھارٹیز دن رات کام کر رہی ہیں تاکہ شہر کی ترقی میں اضافہ کیا جا سکے۔ گوادر ملک کی معاشی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور ہم بھی سی پیک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر فیصل جمال دشتی اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا جن میں میجر (ریٹائرڈ) عزیز اللہ نے بھی شرکت کی اور نیشنل بینک کی کوششوں کو سراہا۔حاضرین نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔ اس سلسلے میں نیشنل بینک کے صدر او ر چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعید احمد نے کہا کہ گوادر کی ترقی دیگر تمام ترجیحات میں ٹاپ پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز ایک اسٹریٹجک نقط نظر سے غور کیا جائے گا اور انہیں گوادر کے حوالے سے نیشنل بینک کے وژن کا حصہ بنایا جا ئے گا۔