سی پیک : افغانستان کا مسئلہ جنگ نہیں بات چیت کے ذریعے حل ہو گا، سی پیک سے پاکستان اہم ملک بن جائیگا: صدر ممنون | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

افغانستان کا مسئلہ جنگ نہیں بات چیت کے ذریعے حل ہو گا، سی پیک سے پاکستان اہم ملک بن جائیگا: صدر ممنون


بشکریہ : Nawai Waqt   تاریخ : 13-09-2017   

افغانستان کا مسئلہ جنگ نہیں بات چیت کے ذریعے حل ہو گا، سی پیک سے پاکستان اہم ملک بن جائیگا: صدر ممنون

افغانستان کا مسئلہ جنگ نہیں بات چیت کے ذریعے حل ہو گا، سی پیک سے پاکستان اہم ملک بن جائیگا: صدر ممنون


آستانہ(آئی این پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے پاکستان سے برین ڈرین کا زمانہ ختم ہوگیا ہے،اب پاکستانی ماہرین اور اہل علم وطن کی خدمت کے لئے پاکستان واپس آئیں گے،سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائے گا۔منگل کو صدرممنون حسین نے پاکستانکمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی اہل علم کی قازقستان میں تعلیمی خدمات قابل فخر ہیں۔گزشتہ برسوں میں قومی معیشت اطمینان بخش رفتار سے آگے بڑھی ہے۔سی پیک منصوبے مکمل ہونے کے بعد معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔2018کی پہلی سہ ماہی میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔زرعی شعبے کی کارکردگی شاندار رہی ہے ۔سائنسدان زرعی تحقیق توجہ دیں۔سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائے گا۔افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں بات چیت سے حل ہوگا۔پاکستان افغانستان میں استحکام کے لیے افغان بھائیوں کی مدد کرتا رہے گا۔ پاکستان سے برین ڈرین کا زمانہ ختم ہوگیا ہے۔اب پاکستانی ماہرین اور اہل علم وطن کی خدمت کے لیے پاکستان واپس آئیں گے۔وسط ایشیا کے لیے فضائی آمدورفت کی بحالی پر کام ہورہا ہے۔ تقریب میں قازقستان میں پاکستانی ،کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری ،ڈی جی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور قازقستان کی یونیورسٹیوں کے پاکستانی اساتذہ نے تقریب میں شرکت کی۔