سی پیک : فرنیچر برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستانی، چینی صنعتکاروں میں مفاہمت | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

فرنیچر برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستانی، چینی صنعتکاروں میں مفاہمت


بشکریہ : Nawai Waqt   تاریخ : 12-10-2017   

فرنیچر برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستانی، چینی صنعتکاروں میں مفاہمت

فرنیچر برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستانی، چینی صنعتکاروں میں مفاہمت


لاہور (کامرس رپورٹر ) فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے اور مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) اور چین کی فرنیچر صنعت سے وابستہ سرمایہ کاروں نے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیئے۔ پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے سربراہ میاں کاشف اشفاق اور چینی کمپنی کے نمائندے مسٹر چو لی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ایم او یو سے چین اور پاکستان کے مابین فرنیچر کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ باہمی تعاون کو فروغ ملے گا اور مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور تجربات کے تبادلے سے فرنیچر صنعت بہتری اور ترقی کے راستے پر گامزن ہوگی۔