سی پیک : چینی ماہرین کا وفد کراچی پہنچ گیا‘تجارت کے فروغ کیلئے مشاورت کریگا | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

چینی ماہرین کا وفد کراچی پہنچ گیا‘تجارت کے فروغ کیلئے مشاورت کریگا


بشکریہ : Nawai Waqt   تاریخ : 12-10-2017   

 چینی ماہرین کا وفد کراچی پہنچ گیا‘تجارت کے فروغ کیلئے مشاورت کریگا

چینی ماہرین کا وفد کراچی پہنچ گیا‘تجارت کے فروغ کیلئے مشاورت کریگا


کراچی(کامرس رپورٹر) چینی ماہرین کا سات رکنی وفد جو چائنا انٹرنیشنل انجینئرنگ کنسلٹنگ کارپوریشن اور چائنا ایسوسی ایشن آف ڈیولپمنٹ زونز کے افسران پر مشتمل ہے، گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر پہنچا ہے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وفد کے ارکان کراچی میں سندھ حکومت کے افسران اور صنعت و تجارت کے شعبوں سے وابستہ دیگر پاکستانی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ٹریننگ ورکشاپ منعقد کریں گے۔ ٹریننگ ورکشاپ میں صنعتی زونز کی تعمیر، روزگار کی تخلیق اور چھوٹے و درمیانے انٹرپرائزز کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹریننگ ورکشاپ (آج) جمعرات کو مقامی ہوٹل میں صبح 9 بجے شروع ہو کر رات تک جاری رہے گی۔ ٹریننگ ورکشاپ کی میزبانی سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کر رہا ہے۔ چیئرپرسن سندھ بورڈ اف انویسٹمنٹ ناہید میمن نے کہا کہ چین جیسی دنیا کی عظیم معاشی طاقت کے ماہر افسران اس ٹریننگ ورکشاپ میں اپنے تجربات اور ترقی کے علم کا تبادلہ کریں گے اور یہ ورکشاپ ہمارے افسران اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کے لئے نہایت مفید ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا انڈسٹریل کوآپریشن کا چوتھا فیز اب شروع ہو رہا ہے اور یہ ٹریننگ ورکشاپ انڈسٹریل کوآپریشن کے اس فیز کے بارے میں پالیسی، ڈائریکشن اور سوچ کو استوار کرنے میں بہت سود مند ہو گی۔