سی پیک : سی پیک ترقی کےلیے اچھا راستہ ہے، عشرت حسین | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

سی پیک ترقی کےلیے اچھا راستہ ہے، عشرت حسین


بشکریہ : Jang News   تاریخ : 12-10-2017   

سی پیک ترقی کےلیے اچھا راستہ ہے، عشرت حسین

سی پیک ترقی کےلیے اچھا راستہ ہے، عشرت حسین


سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہےکہ سی پیک ترقی کے لیے اچھا اسٹرٹیجک راستہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں معیشت اور سلامتی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے پاکستان کے ماضی اور حال کی معیشت پر بات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین نے شہری وسائل کے زیاں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ پالیسیوں پر عدم توجہی سے ملک کو بہت نقصانات ہوتے ہیں، سی پیک ترقی کے لیے اچھا اسٹرٹیجک راستہ ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ سی پیک کتنی فائدہ مندہوگا، اس کا انحصار قیادت، پالیسی اور اصلاحات پر ہوگا تاہم سی پیک کے متنازع علاقوں سے گزرنے کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔

ڈاکٹر اشفاق حسن نے چین کے ایسٹ انڈیا کالونی بننے سے متعلق خدشات کو بھی مسترد کرتے ہوئے سی پیک کی تفصیلات عوام یا پبلک کو آگاہ نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔