سی پیک : سی پیک سے صنعتی ، زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا :ورلڈ بینک | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

سی پیک سے صنعتی ، زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا :ورلڈ بینک


بشکریہ : Daily Times   تاریخ : 13-08-2017   

سی پیک سے صنعتی ، زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا :ورلڈ بینک

سی پیک سے صنعتی ، زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا :ورلڈ بینک


کراچی (نیوز ڈیسک )مالی سال 18-2017 میں پاکستان میں صنعتی ترقی کی شرح سات فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے ، گزشتہ برس یہ شرح دو فیصد کے قریب تھی سی پیک کی بدولت تعمیراتی کاموں میں تیزی آ رہی ہے ، ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال صنعتی اور زرعی پیداوار میں اضافہ اور

برآمدات بڑھے گی ۔ پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ کے عنوان سے جاری ورلڈ بینک کی رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 18-2017 میں پاکستان میں صنعتی ترقی شرح 7 فیصد رہے گی جو گذشتہ مالی سال سے 2 فیصد زائد ہے جس کی سب سے بڑی وجہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور تعمیراتی کاموں میں اضافہ ہے ۔ ورلڈ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کم شرح سود کے باعث صنعتی شعبہ پیداوار بھی بڑھی ہے ، یہی وجہ ہے کہ مالی سال 2018 اور 2019 میں پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافے ہوگا جس میں چاول اور کپاس کی بہتر پیداوار سرفہرست ہے ۔