سی پیک : گوادر پورٹ فری زون میں واٹر پلانٹ اور بجلی گھر تعمیر کی منظوری | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

گوادر پورٹ فری زون میں واٹر پلانٹ اور بجلی گھر تعمیر کی منظوری


بشکریہ : Nawai Waqt   تاریخ : 14-11-2017   

گوادر پورٹ فری زون میں واٹر پلانٹ اور بجلی گھر تعمیر کی منظوری

گوادر پورٹ فری زون میں واٹر پلانٹ اور بجلی گھر تعمیر کی منظوری


کراچی(اسٹاف رپورٹر)میر حاصل خان بزنجو وفاقی وزیر میری ٹائم افیئر نے گوادر پورٹ فری زون میں نئے ڈیسیلینشین پلانٹ (Desalination Plant) اور بجلی گھر کے پلان کی اصولی طور پر منظوری کے لئے ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے یہ ہدایات بروزپیر ژانگ باؤژونگ (Zhang Baozhong)چیئرمین چائینا اورسیزپورٹ ہولڈنگ کمپنی (COPHC) اورگوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جمال دینی کے ساتھ کراچی میں ملاقات کے دورن دیئے۔وفاقی وزیر کی ہدایات کی روشنی میں COPHC اور جی پی اے نے منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت گوادر پورٹ فری زون میں پچاس لاکھ گیلن روزانہ کی صلاحیت کا ایک صاف پانی کا پلانٹ اور تیس میگا واٹ پیدا کرنے والے بجلی گھر کی تعمیر کی جائے گی۔یاد رہے کہ گوادر شہر میں اس وقت پانی کی شدید قلت ہے اور معمول کی زندگی شدید متاثر ہے۔

اس وقت متعلقہ محکموں کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر پانی کے مستقل حل کے لئے کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے۔ لہٰذا گوادر پورٹ کو وزارت کی طرف سے یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ فری زون کے ڈیسیلینشین پلانٹ کے منصوبہ پر فوری طور پر عمل درآمد کرکے صاف پانی کی پیداوار میں مناسب مقدار بلوچستان حکومت کے متعلقہ ادارے کو فراہم کرے تا کہ شہر میں پانی کی قلت کے مسئلہ کی شدت کو کم کیا جاسکے۔