سی پیک : چین دنیا میں عظیم کردار ادا کریگا دروازے بند نہیں کرینگے چینی صدر | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

چین دنیا میں عظیم کردار ادا کریگا دروازے بند نہیں کرینگے چینی صدر


بشکریہ : Nawai Waqt   تاریخ : 07-12-2017   

چین دنیا میں عظیم کردار ادا کریگا دروازے بند نہیں کرینگے چینی صدر

چین دنیا میں عظیم کردار ادا کریگا دروازے بند نہیں کرینگے چینی صدر


بیجنگ (آئی این پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ ان کا ملک دنیا میں عظیم کردار ادا کرے گا، اور وہ مزید مواقع بھی پیدا کرے گا،چین اعلیٰ سطح پر کھلی معیشت کو مزید ترقی دے گا۔

ان خیالات کا اظہار چین کے صدر نے چین کے شہر گوانگ ژو میں منعقد ہونے والے فارچون گلوبل فورم 2017ءکی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے مبارک باد کے پیغام میں کیا۔ چینی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین دنیا کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا،بلکہ یہ مزید کھلا ہوتا جائے گا۔ اپنے کاروباری ماحول کے لئے لحاظ سے چین مزید کھلا شفاف اور باقاعدہ ہوگا۔

،چین دنیا کے ساتھ شراکت داری اور وسیع تعلق جاری رکھے گا۔ جو دیگر ملکوں کے ساتھ عام آدمی کے مفاد میں ہوگا۔