سی پیک : پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط


بشکریہ : Nawaiwaqt   تاریخ : 10-01-2018   

پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط


بیجنگ (این این آئی) پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعاون کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ معاہدہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت امور خارجہ کی کمیٹی اور چین کی امور خارجہ کی فارن افیئرز یونیورسٹی کے درمیان بیجنگ میں ہوا۔ معاہدے پر پاکستانی سفیر مسعود خالد اور چیت کی امور خارجہ کی فارن افیئرز یونیورسٹی کے صدر رقن پوکنگ نے دستخط کئے۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ مفاہمت کی اس یادداشت سے دونوں ملکوں کی نئی نسل کو آپس کی تاریخ اور ثقافت کو جاننے میں مدد ملے گی۔