سی پیک : پاک چین دوستانہ تعلقات اور تعاون میں اضافہ ہوا :شاہد خاقان عباسی | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

پاک چین دوستانہ تعلقات اور تعاون میں اضافہ ہوا :شاہد خاقان عباسی


بشکریہ : Nawaiwaqt   تاریخ : 10-01-2018   

پاک چین دوستانہ تعلقات اور تعاون میں اضافہ ہوا :شاہد خاقان عباسی

پاک چین دوستانہ تعلقات اور تعاون میں اضافہ ہوا :شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چین کے سفیریائو جنگ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین دوستانہ تعلقات اور تعاون میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، عوامی رابطوں، تجارت، تعلیم اور ثقافت میں مزید اضافہ ضروری ہے۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چین کے سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یائوجنگ کی پاکستان میں تعیناتی سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاکستان چین دوستانہ تعلقات اور تعاون میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، عوامی رابطوں، تجارت، تعلیم اور ثقافت میں مزید اضافہ ضروری ہے۔