سی پیک : سی پیک تیزترصنعتی ترقی کیلئے لائحہ عمل فراہم کریگا،احسن اقبال | (سی پیک )چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور

سی پیک تیزترصنعتی ترقی کیلئے لائحہ عمل فراہم کریگا،احسن اقبال


بشکریہ : Nawaiwaqt   تاریخ : 10-01-2018   

سی پیک تیزترصنعتی ترقی کیلئے لائحہ عمل فراہم کریگا،احسن اقبال

سی پیک تیزترصنعتی ترقی کیلئے لائحہ عمل فراہم کریگا،احسن اقبال


اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ و منصوبہ بندی وترقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک میں تیز تر صنعتی ترقی کیلئے طویل مدتی لائحہ عمل فراہم کرے گی سی پیک سے سے صنعتیں لگانے اور شہری آبادی کا عمل تیز ہوگا۔ منگل کو بیجنگ ریویو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہایہ منصوبہ پاکستان کے وژن 2025 کے ان سات ستونوں کے تناظر ہے جو خصوصی اور پائیدار ترقی کے اقتصادی اصولوں کی بنیاد پر قائم ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ طویل المدتی لائحہ عمل روابط، توانائی، تجارت و صنعتی پارکوں، زرعی ترقی اور غربت کے خاتمے، سیاحت اور مالیاتی تعاون پر مبنی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری سے صنعتیں لگانے اور شہری آبادی کا عمل تیز ہوگا جس کا مقصد پاکستان کے عوام کے لئے خوشحالی لانا ہے۔