تھر کول پروجیکٹ کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، شمس الدین شیخ | CPEC Urdu News

تھر کول پروجیکٹ کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، شمس الدین شیخ


بشکریہ : Jang News   تاریخ : 06-02-2018   

تھر کول پروجیکٹ کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، شمس الدین شیخ

تھر کول پروجیکٹ کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، شمس الدین شیخ

سندھ اینگرو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شمس الدین شیخ نے کان کنی اور660 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھر کول پروجیکٹ کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب کوئلہ تک پہنچنے میں فقط 20میٹر کی کھدائی باقی ہے۔

ایک اعلیٰ سطح وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے شمس الدین شیخ کا کہنا تھا کہ تھر کول پروجیکٹ سے رواں سال کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

تقریب کے موقع پرپیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ہم اس منصوبے کو کامیابی سے تکمیل کی طرف لے جا رہے ہیں۔جس کا پہلا فائدہ مقامی آبادی کو ہی ہوگا۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ حکومت اور اینگرو کا مشترکہ منصوبہ تھری باشندوں کہ زندگی میں تبدیلی لائے گا۔

فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی نے کہا دیگر بلاکس پر بھی کام ہونا چاہیے تاکہ تھر ،سندھ اور پاکستان ترقی کرے۔ جبکہ ممبران کو بائیو سلائین ایگریکلچر،ری سیٹلمنٹ ولیج،مارئی کلینک ،ھنری مرکز سمیت گرین پارک کا دورہ کرایا گیا۔